رحمت اللعالمین سکالر شپس پروگرام کا اعلان آج ہو گا

رحمت اللعالمین سکالر شپس پروگرام کا اعلان آج ہو گا
اسلام آباد (پبلک نیوز) رحمت اللعالمین وظائف، وفاقی حکومت کا سکالر شپس پروگرام، اس سکیم کا اعلان آج ہو گا۔تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے لئے آئندہ پانچ سال کے دوران 27.93 ارب روپے کا تخمینہ جاتی بجٹ ہوگا۔ رواں تدریسی سال میں 69 ہزار وظائف دیئے جائیں گے۔ اس سکیم کا مقصد باصلاحیت اور مستحق طالب علموں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو یقینی بنانا ہے اور نوجوانوں کے لئے یکساں مواقع پیدا کرنا ہے۔اس ملک گیر پروگرام میں چاروں صوبے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی شامل ہوں گے۔ 14 ہزار انٹرمیڈیٹ سطح کے وظائف دیئے جائیں گے جبکہ 891 انڈر گریجویٹ کو وظائف دیئے جائیں گے۔ 12 ویں جماعت سے آگے تعلیم، غربت سے نکلنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔کم آمدن والے طبقہ میں سے صرف 0.4 فیصد بچے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے ہیں جو 9 فیصد کی قومی اوسط شرح سے بہت کم ہے۔ یہ سکیم اعلیٰ تعلیم تک غیر مساوی رسائی کے مسئلہ کو دور کرے گی۔ چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو متوقع طور پر آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے۔یہ مستحق افراد کے لیے پچاس ہزار سکالر شپس سالانہ کا منصوبہ ہے، تقریباً 27.93 ارب روپے کے تخمینہ جاتی بجٹ کے ساتھ آئندہ پانچ سالوں میں دو لاکھ وظائف ادا کئے جائیں گے۔ کسی تفریق کے بغیر پورے ملک میں ذہین اور ضرورت مند طالب علموں کو یہ وظائف دیئے جائیں گے ۔وظائف کی تقسیم کے لئے ایک مخصوص ویب پورٹل کے ذریعے موثر اور شفاف نظام اپنایا جائے گا۔ 50 فیصد وظائف لڑکیوں کے لئے جبکہ 2 فیصد وظائف مختلف صلاحیتوں کے حامل طالب علموں کے لئے مخصوص کئے جائیں گے۔سرکاری شعبہ کی 129 یونیورسٹیاں اس پروگرام میں شامل ہوں گی۔ پروگرام میں لازمی تدریسی اخراجات سمیت ٹیوشن فیس شامل ہوگی۔رحمت اللعالمین سکالر شپس پنجابانٹرمیڈیٹ سطح کے 14 ہزار سکالر شپس دیئے جائیں گے جن میں 7 ہزار ذہین طالب علموں اور 7 ہزار ضرورت مند طالب علموں کو ادا کئے جائیں گے۔ اس سکیم کے تحت وظائف کی مجموعی مالیت 998 ملین روپے ہے۔رحمت اللعالمین سکالر شپس خیبر پختونخواانٹرمیڈیٹ سطح پر 4600 وظائف دیئے جائیں گے جن میں سے 2300 ذہانت کی بنیاد پر اور 2300 ضرورت مند طالب علموں کو ادا کئے جائیں گے۔ اس سکالر شپ کی مجموعی مالیت 427 ملین روپے ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔