الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دنوں میں کرے

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دنوں میں کرے
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنےکی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔عدالت نے اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی اکبر ایس بابر کخلا ف درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا، ای سی پی نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کی دائر درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔