کراچی میں ڈکیت بے لگام، مساجد کو بھی نہ چھوڑا ، نمازیوں سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

کراچی میں ڈکیت بے لگام، مساجد کو بھی نہ چھوڑا ، نمازیوں سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

(ویب دیسک ) کراچی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں ملزم کی مؤذن سمیت تین نمازیوں سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔  دو روز قبل کریم آباد پر قائم مسجد فیضان عطار میں داخل ہوکر ڈاکووں  نے  لوٹ مار  کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  مسلح ملزم نے مؤذن ، خادم اور نمازی سے موبائل و نقدی چھینی،  ڈکیت واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگیا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-14/news-1713100138-6085.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-14/news-1713100138-6085.mp4

ایس  ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے کہا کہ  واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ،  ممکنہ طور پر ویڈیو پرانی ہے۔

Watch Live Public News