ایران کو غزہ بنا دینگے، اسرائیل نے بڑی دھمکی دیدی

ایران کو غزہ بنا دینگے، اسرائیل نے بڑی دھمکی دیدی
کیپشن: Israel threatens Iran
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل میں حالات مزید بگڑ گئے، ایران کے گذشتہ ممکنہ حملے کے بعد متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل سے نکل جائیں دوسری جانب اسرائیل نے ایک  بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ اس کو غزہ بنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو   غزہ بنادیں گے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ایرانی عوام کے ساتھ نہیں، ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کےخلاف ہیں۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا، عالمی و مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے شکرگزار  ہیں۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا، ایرانی حملے میں 'نی واتم اڈے' کو معمولی نقصان پہنچا۔

Watch Live Public News