پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،14 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،14 اگست 2021
اسلام آباد ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب، صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، سروسز چیفس، وفاقی وزراء سمیت دیگر اہم شخصیات شریک۔ پاکستان کا 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا اہتمام، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، سلامتی، امن اور یکجہتی کی خصوصی دعائیں، گوگل نے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ صدرپاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، پاکستان 74 سالہ سفر میں بہت سے چیلنجز سے سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع شروع ہوگئے، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کی تجدید کرتے ہیں۔ یوم آزادی پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہے ہیں، پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھاکر کھڑا ہوسکتا ہے، کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان، افغانستان میں امن وامان کے لیے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے، 74 ویں یوم آزادی پر قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کا قوم کے نام پیغام، کہا آج کا دن اس عزم کے اعادے کا بھی دن ہے کہ اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

Watch Live Public News