وزیر اعظم کی تجویز ہی افغان امن کا واحد حل ہے

وزیر اعظم کی تجویز ہی افغان امن کا واحد حل ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمرا ن خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں اپنی موجود گی کے دوران ہی سیاسی حل کی کوشش کرے اور اگر فوجوں کا انخلا کرنا ہے تو اس عمل کو ذمہ داری سے ادا کیا جائے، لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں تمام مسائل کے سیاسی حل کو ایک بار پھر شروع کیا جانا چاہئے، اس میں امریکہ کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان کے بس میں جو کچھ ہوا وہ ضرور کرے گا، یہ ایسا وقت ہے جب دنیا کو ایک ساتھ مل کر سامنے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ افغانستان میں امن کی بات کرتے ہیں تو اس کا صرف اور صرف ایک ہی حل ہے اور وہ افغانستان میں کثیر جہتی سیاسی تصفیہ ہے، وزیر اعظم عمران خان اس بارے میں بھی کئی بار اشارہ کر چکے ہیں کہ افغانستان میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کوئی حل نکالنا ہو گا،

Watch Live Public News