کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں طالبان کی دارالحکومت کابل کی طرف پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور کابل اب صرف 50 کلو میٹر دور رہا گیا ہے، امریکہ کی توقع کے برعکس اتنی تیز رفتاری سے دارالحکومت کی پیش قدمی پر عسکری ماہرین حیران رہ گئے۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان آنیوالے 72 گھنٹوں میں کابل کے گرد اپنا حصار قائم کر لیں گے اور وہ دارالحکومت سے صرف 50 کلو میٹر کے فاصلے پر رہ گئے ہیں،صورتحال بہت تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے ، جمعہ کے روز طالبان نے صوبہ لوغر کے دارالحکومت پر بھی قبضہ کر لیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ غزنی ، ہرات اور زابل ، ارزغان اور غور پر اس سے قبل بھی طالبان کا کنٹرول ہو چکا ہے۔ افغا نستان کی تازہ صورتحال کے ساتھ ساتھ کئی مزید یورپی ممالک نے بھی افغانستان میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،ان ممالک میں ناروے اور ڈنمارک نے اپنے سفارتخانے بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سفارتی عملے کو فوری طور پر ا فغانستان سے نکلنے کا حکم دیدیا ہے، جبکہ کابل سے امریکی سفارتی حملے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں۔