اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نور مقدم قتل میں ایک ملزم ظاہر جعفر کو فرار ہونے والا مالی بھی پکڑا گیا، ملزم جان محمد قتل والے روز موقع پر موجود تھا اور پھر وہ فرار ہو گیا، اسے بھی نور مقدم قتل میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جان محمد نامی یہ ملزم مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر پر ملازم تھا اور مالی کے فرائض سرانجام دیتا تھا، جس روز یہ درد ناک سانحہ ہوا یہ بھی موقع پر موجود تھا اور پھر بعد ازاں وہاں سے فرار ہو کرمانسہرہ فرار ہو گیا تھا، جان محمد کو بھی نور مقدم قتل کے الزام میں نامزد ملزم قرار دیدیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں تفتیش کا عمل تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام آباد میں ایک سفاک انسان سے اپنی دوست نور مقدم کو بہت ظالمانہ انداز میں مبینہ طور پر قتل کیا اور اس سے قبل کہ وہ فرار ہو جانا وہ قانون کے شکنجے میں آگیا ۔