’ویسٹ انڈیز زلزلہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم محفوظ ہے‘

’ویسٹ انڈیز زلزلہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم محفوظ ہے‘
ویب ڈیسک: جمیکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے جمیکا میں موجود ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف ارکان خیریت سے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بروقت شروع ہو گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ہینڈل سے زلزلہ اور کھلاڑیوں کے محفوظ ہونے کے حوالے سے تصدیق کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی خیریت کے ساتھ ہیں اور آج میچ کے تیسرے دن کا کھیل میں حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جہاں پر پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لہرایا گیا۔ قومی پرچم لہرائے جانے کی تصاویر پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔