ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ جیوے پاکستان.... ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن کا یومِ آزادی کے موقعہ پر وطنِ عزیز کے لیے خصوصی ملی نغمہ۔ اس ٹویٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن، وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزارت اطلاعات و نشریات کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔جیوے پاکستان...
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 14, 2021
ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن کا یومِ آزادی کے موقعے پر وطنِ عزیز کے لئے خصوصی ملی نغمہ۔
#14thAugust #PakistanZindabad @demp_gov @MoIB_Official @fawadchaudhry pic.twitter.com/leDBUrmbhb
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کے 75ویں جشن آزادی پر ملی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کے ذریعہ ملی نغمہ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو 5 منٹ اور 5 سیکنڈ کے دورانیہ پر مشتمل ہے۔