گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج میں پرچم کشائی کی تقریب

گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج میں پرچم کشائی کی تقریب
لاہور: گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور میں 14اگست پر پاکستانی پرچم لہرانے اور پودے لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں ٹیچنگ ،نان ٹیچنگ سٹاف اور طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کالج کو جھنڈیوں اور تحریک پاکستان کے قائدین کی پروقار تصاویر سے سجایا گیا۔ پلانٹیشن کمیٹی کی ممبران مس سعیدہ طاہرہ اور فائزہ نے کالج ہذا کی پرنسپل پروفیسر نویدہ شعیب اور وائس پرنسپل پروفیسر سیما بابری کے ہمراہ کالج میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحول کو صاف رکھنا ہے تو زیادہ سےزیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ انھوں نے اساتذہ میں پودے بھی تقسیم کیے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے شعبہ پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر ناہید کوثر اور ڈاکٹر نصرت آصف کی زیر نگرانی منعقدہ تقریب میں طالبات نے ملی نغمے پیش کیے۔ دوسری جانب اساتذہ نے تحریک آزادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نویدہ شعیب نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ نے پاکستان کی سلامتی اور خوشخالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔