کیلیفورنیا: نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ریچھ کی اسکول میں انٹری

کیلیفورنیا: نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ریچھ کی اسکول میں انٹری
کیپشن: کیلیفورنیا: نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ریچھ کی اسکول میں انٹری

ویب ڈیسک: کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں اس وقت بھورے رنگ کا ریچھ گھس آیا جب ایک ٹیچر نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاری میں مصروف تھی۔

پائن ماؤنٹین کلب میں پیک ٹو پیک چارٹر اسکول کی ٹیچر ایلین سالمن نے کہا کہ وہ اپنے دفتر میں کچھ کاپیاں بنانے کے لیے اپنے کلاس روم سے نکلی تھیں اور جب کمرے میں واپس آئیں تو کالے ریچھ کو دیکھ کر ڈر گئیں۔

سالمن نے فوراً ریچھ کو کلاس روم میں بند کردیا اور اس چکر میں ان کا فون بھی اندر کمرے میں رہ گیا۔

سالمن نے بتایا کہ میں اپنے شوہر ایان کو فون کرنے کے لیے دفتر واپس گئیں۔ میرا پہلا خیال تھا کیا ریچھ کے کلاس روم میں ہونے سے کوئی نقصان ہو گا؟ کیونکہ کلاس کا نیا نیا فرش ڈلا تھا اور کلاس روم کو سجایا بھی گیا تھا۔

تاہم تھوڑے دیر بعد سالمن کے شوہر نے پہنچ کر دروازہ کھلا رکھا اور ریچھ کو فرار ہونےدے دیا۔

Watch Live Public News