ملک سے فرار ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان آگیا

ملک سے فرار ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان آگیا
کیپشن: ملک سے فرار ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان آگیا

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 15 اگست کو ’یومِ غم‘ نہ منانے کا فیصلہ صادر کردیا ہے۔ تاہم شیخ حسینہ واجد نے اپنے پہلے بیان میں عوام سے ابا کی موت کا سوگ منانے کی اپیل کردی ہے۔

بنگلہ دیش کی نوتشکیل محمد یونس حکومت نے کہا ہے کہ اب شیخ مجیب الرحمان قتل واقعہ کے تعلق سے 15 اگست کو قومی غم نہیں منایا جائے گا۔ عبوری حکومت نے شیخ مجیب الرحمن کے قتل کو بنگلہ دیش کی تاریخ میں شرمناک یا قومی سطح کا واقعہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

خالدہ ضیا کی پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی طرف سے آج اعلان کیا گیا ہے کہ وہ بدھ اور جمعرات کو ملک بھر میں اپنے پارٹی دفاتر کے سامنے دھرنا و مظاہرہ کرے گی۔ 

اس دھرنا و مظاہرہ میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل عام کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پارٹی کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری روح الکبیر رضوی نے منگل کے روز اس پروگرام سے متعلق اعلان کیا۔

جمعہ کے روز خالدہ ضیا کے 79ویں یومِ پیدائش پر موجودہ تشدد میں ہلاک لوگوں کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوگا۔ روح الکبیر رضوی نے ہندو مندروں اور دیگر عبادت گاہوں میں خصوصی پوجا کا انتظام بھی کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے بی این پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے سبھی لیڈروں و کارکنوں سے تقریب میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

Watch Live Public News