غیر ملکی خاتون  سےزیادتی،ملزم ہاتھ پاؤں باندھ کرجی 6پھینک گئے, خاتون کی نشاندہی پر ملزم گرفتار

غیر ملکی خاتون  سےزیادتی،ملزم ہاتھ پاؤں باندھ کرجی 6پھینک گئے, خاتون کی نشاندہی پر ملزم گرفتار
کیپشن: غیر ملکی خاتون  سےزیادتی،ملزم ہاتھ پاؤں باندھ کرجی 6پھینک گئے

ویب ڈیسک:غیر ملکی خاتون  سے نامعلوم افراد نے وفاقی دارلحکومت  میں مبینہ زیادتی کرڈالی۔متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آبپارہ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پ پرملزم کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش غیر ملکی خاتون  نے بتایا کہ اس کے ہاتھ باندھنے والا شخص تمیز الدین ہے، تمیز الدین مکان نمبر 53 گلی نمبر 33 میں رہتا ہے ۔خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق  تمیز الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے، خاتون کے پاس اپنے شناختی کاغذات اور سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں،آبپارہ پولیس خاتون کے کاغذات کے لیے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لے گی۔

پولیس نے میڈیکل چیک اپ کے لیے تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا۔

قبل ازیں  غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کر جی 6 کے علاقے میں پھینک گئے تھے۔ پولیس کو اطلاع شہری نے 15 پر کال کر کے دی۔

متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان  میں کہا ہے کہ مجھ پر 5 روز تک جنسی تشدد کیا جاتا رہا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے،متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔6 ماہ قبل پاکستان آنے والی متاثرہ غیر ملکی خاتون میڈیکل چیک اپ سے گریزاں ہے۔

Watch Live Public News