کیا آپ جانتے ہیں کہ سیب کھانے کا صحیح وقت کیا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ سیب کھانے کا صحیح وقت کیا ہے؟
لاہور: (ویب ڈیسک) سیب کھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن اسے غلط وقت پر کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ سیب کھانے سے قبض، ذیابیطس، کولیسٹرول اور جگر وغیرہ کے مسائل میں کافی فائدہ ملتا ہے۔ سیب کھانا اچھی صحت کے حصول کا بہترین طریقہ ہے۔ اسے کھانے کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس میں فائبر اور بہت سے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو جسم کے بہت سے اعضا کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ لیکن سیب کھانے کا پورا فائدہ اسی وقت ملتا ہے جب اسے صحیح وقت اور صحیح طریقے سے کھایا جائے۔ سیب قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور ہمیں کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانا جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکتا اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اگر کولیسٹرول خطرناک حد تک بڑھنے لگے تو ابلا ہوا سیب کھانا فائدہ مند ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے گیس اور قبض سے نجات ملتی ہے۔ اس صورت حال میں سیب کا مارملیڈ بھی بہت فائدہ مند ہے۔ سیب کھانے یا سیب کا رس پینے سے دمہ کے دورے میں کمی آتی ہے۔ سیب میں موجود فلیوونائڈز پھیپھڑوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ سیب میں فائبر اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بہت زیادہ ہوتی ہیں جو دانتوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ جو لوگ جگر کے مسائل سے پریشان ہیں، ان کے لیے روزانہ سیب کھانا بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ سیب کا استعمال پیٹ کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ سیب کا استعمال جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی بہت موثر ہے۔ اس لیے اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اپنی خوراک میں سیب کو ضرور شامل کریں۔ سیب بلڈ شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور جسم کو ضروری گلوکوز بھی فراہم کرتا ہے۔ سیب اگرچہ غروب آفتاب سے پہلے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے صبح سویرے کھانا بہتر ہے۔ ناشتے میں سیب کھانے سے اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ دوسری جانب رات کو سیب کھانے سے ہاضمے میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ سیب میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ رات کو ٹھیک سے ہضم نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ ایسے سیب نہ کھائیں جو زیادہ دیر سے کاٹے گئے ہوں۔

Watch Live Public News