انڈونیشیا کے جزیرے میں 7 اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے میں 7 اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ
جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے وہاں سے فی الحال کسی جانی یا مالی کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے احتیاط کی تاکید کی ہے۔ انڈونیشیا کے حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ ساحل سے دور محفوظ مقام تلاش کریں۔ اس سے قبل، پالو میں سولاویسی جزیرے پر 7.5 شدت کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 4 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News