سردی کی شدید میں اضافہ، بہتے دریا منجمد

سردی کی شدید میں اضافہ، بہتے دریا منجمد
پبلک نیوز: سونو بونڈ ایریا میں برفباری کے بعد سردی کی شدید میں اضافہ۔ سردی کی شدید کی وجہ سے واٹر سپلاٸی اور بہتے دریا بھی منجمد ہوگئے۔ محکمہ موسمیات سکردو کے مطابق سرحدی ضلع کھرمنگ میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے 14 درجہ نیچے گر گیا۔ شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد خشک موسم برقرار ہے۔ با لائی علاقوں میں آج مطلع ابرآلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، خطہ پو ٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج رات کے اوقات میں اسموگ اوردھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔