اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 19 فروری کو بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور قومی اسمبلی کے آئین سازی اور قانونی بلز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور کی جانب سے اجلاس کی سمری صدر مملکت کو بھیجی جائے گی، اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ سپیکر اور مشیر پارلیمانی امور کے ٹیلی فونک رابطے میں کیا گیا۔
اسی بارے ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ایجنڈے کے علاوہ حکومت قانون سازی کا معاملہ بھی ایوان میں لائے گی، مارچ کا راستہ رانگ اور پارلیمنٹ کا رائیٹ ہے۔