پُر امن افغانستان تمام خطے کیلئے ناگزیرہے:وزیراعظم

پُر امن افغانستان تمام خطے کیلئے ناگزیرہے:وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ امریکہ کو طالبان کے بارے میں اپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرنی چاہیے تاکہ افغانستان میں موجودہ بحران ختم کیا جا سکے۔ سی این این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا افغانستان میں طالبان کا کوئی متبادل نہیں ہے لہٰذا معاملات میں پیشرفت کے لئے عالمی برادری کوان کے ساتھ بات چیت کرنا ہوگی۔وزیراعظم نے کہا جلدیا بہ دیر دنیاکو طالبان کی حقیقت کو تسلیم کرناہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پُر امن افغانستان تمام خطے کیلئے ناگزیرہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث چارکروڑ افغان شدید مشکلات کاشکارہیں۔ عمران خان نے کہاکہ آج افغانستان بدترین انسانی بحران کے دہانے پرکھڑاہے۔ ایغور مسلمانوں کے ساتھ چین کے رویے کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے Xinjiang Uygurکے خودمختار علاقے کا دورہ کیا اور بتایا کہ متعلقہ علاقے کی صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے جس کاتاثر مغربی ذرائع ابلاغ دے رہے ہیں۔عمرا ن خان نے کہاکہ کشمیرکامعاملہ مختلف ہے جہاں بھارت بے گناہ افرادکی نسل کشی کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان ا وربھارت کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت میں بی جے پی کی موجودہ حکومت آرایس ایس کے ہندوبالادستی کے نظریے کے زیرغلبہ ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔