وزیراعظم 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

وزیراعظم 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری
اسلام آباد ( پبلک نیوز)23 برس بعد پاکستانی وزیراعظم روس کا دورہ کریں گے۔ دورے کا شیڈول سامنے آگیا۔ وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس 2 روز پر مشتمل ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود ، معاون خصوصی معید یوسف ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ دورہ روس میں ولادیمیر پیوٹن دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کریں گے۔ پاکستان دفاع، سلامتی، تجارت اور توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔