کوئی پریشر نہیں ، ٹیم میں جگہ پکی کروں گا، حارث رؤف

haris rauf
کیپشن: haris rauf
سورس: haris rauf

 ویب  ڈیسک : (شکیل خان ) کرکٹ اسٹار  حارث رؤف کا  کہنا ہے کہ دو بار چیمپئن بن چکے ہیں اس سال بھی فینز کی امیدیں ہیں کہ لاہور قلندر ہی ٹائٹل جیتے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  حارث رؤف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ پریشر کوئی نہیں ہے ، پرستاروں کو بہترین کھیل سے محظوظ کریں گے۔

  لاہور قلندر کے ٹاپ اسٹار کا کہنا تھا کہ  پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اسی سے ہم سیکھتے ہیں۔ردھم میں کمی نہیں ہے، پریکٹس سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کروں گا

  حارث رؤف کا کہنا تھاکہ  شاہین کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں وہ اپنی ٹیم کے لیے فائٹ کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں۔ پی ایس ایل ہو یا نیشنل ٹیم شاہین آفریدی  کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو ریلیکس رکھے۔

 انہوں نے کہا کہ  بگ بیش کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کھیلی ہے ، میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے پی ایس ایل میں  ہائی اسٹینڈرڈ کرکٹ ہوتی ہے،یہاں جو لڑکے پرفارم کرتے ہیں وہ قومی کرکٹ  ٹیم میں شمولیت کے لیے زیر غور لائے جاتے ہیں۔کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں  اور ٹیم میں جگہ پکی کروں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔