خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور: خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں سوات، بونیر، دیر بالا، مالاکنڈ، سمیت چترال، باجوڑ، وادی نیلم اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نو بج کر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی جب کہ زلزلے کی گہرائی سو کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ اطلاعات ہیں کہ افغانستان تاجسکتان کی سرحد پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور دیگر مختلف ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔