متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارتخانہ کھل گیا

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارتخانہ کھل گیا
تل ابیب ( ویب ڈیسک ) امت مسلمہ کی تاریخ میں وہ وقت آ گیا ہے جب کئی بار اعلان اور خبروں کے بعد باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات نے ایک سرکاری پروقار تقریب میں اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے، اس موقع پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزگ بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کا پہلا سفارتخانہ کھول دیا گیا ہے اور اس کا افتتاح تل ابیب میں ایک سرکاری تقریب میں کیا گیا، اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیدار یوناتھن گونن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں اس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا ، انہوں نے تقریب میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ سنا گیا ، یوناتھن نے کیپشن لکھا ”آج متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں یو اے ای کا قومی ترانہ چلایا گیا ، ایک بہت جذباتی لمحہ “۔ https://twitter.com/GonenYonatan/status/1415194364310065152 یاد رہے کہ چند روز قبل ہی ابو ظہبی میں ایک سرکاری تقریب میں اسرائیلی وزیر خارجہ کی موجودگی میں اسرائیل کا پہلا سفارتخانہ متحدہ عرب امارات میں کھولا گیا تھا ە، اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے میں اسرائیل کا قومی ترانہ چلایا گیا تھا ، اسرائیلی وزیر خارجہ یاسر لاپڈ نے اس لمحہ کو تا ریخی قرار دیتے ہوئے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کئے تھے۔