لاہور(پبلک نیوز) کرکٹر عمر اکمل پر حملہ کرنے والے ملزمان نے ضمانت کے حصول کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا. کرکٹر عمر اکمل نے سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا .
عمر اکم نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کا ہمارے ساتھ رویہ سخت اور جانبدار ہے،عدالت کی جانب سے ملزمان کی ضمانتوں میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، فیئر ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے. عمر اکمل نے استدعا کی کہ کیس کو سیشن جج لاہورسے ٹرانسفر کیا جائے.واضح رہے کہ عمر اکمل پر حملہ کرنے والے تین ملزمان کو تھانہ ڈیفینس بی نے گرفتار کررکھا ہے.
واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمر اکمل کے مداح شراب کے نشے میں دھت ہوکر انسے ملنے آئے، کرکٹر اور انکے مداحوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر عمر اکمل نے پولیس کو فون کیا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کو حراست میں لے لیا.