لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو انگلینڈ کا ورک پرمٹ ویزہ مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض کل انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ فاسٹ باؤلر ہنڈرڈ بال لیگ کھیلنے انگلینڈ جائیں گے۔ کچھ روز قبل ان کو انگلینڈ سے ویزٹ ویزہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔ وہاب ریاض انگلینڈ میں قرنطینہ کریں گے۔ ہنڈرڈ بال لیگ کے پہلے تین میچ قرنطینہ کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے۔