کراچی : بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیشن اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی ٹیرف میں اضافہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت کیا جائے گا، بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت یا مرحلہ وار کیا جائے،فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹیفکیشن کی صورت میں ہوگا۔