سردار محمد خان لغاری نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار محمد خان لغاری نے حالیہ9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار محمد خان کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا ، اس عزم کا اظہار کرتاہوں کہ ملک کو قوم کی بہتری کے لیے اور اپنے حلقے کی عوام کیلئے سیاست میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ خیال رہے کہ سردار محمد خان لغاری این اے-192، ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور اپنے مدمقابل شہبازشریف کو ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملوںکے بعد پاکستان تحریک انصاف کے متعدد مرکزی رہنما پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں. پی ٹی آئی سے راہیںجدا کرنے والوں میں،فواد چوہدری ، عامر کیانی ، علی زیدی،عمران اسماعیل، شیری مزاری،فیاض الحسن چوہان اور فردوس عاشق اعوان شامل ہیں.