لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کو نامعلوم کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کو نامعلوم کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی درخواست پر مختصر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب، ایف آئی اے کی انکوائریوں میں بھی گرفتاری سے روک دیا، اس کے علاوہ عدالت نے نامعلوم درج کیسز میں بھی پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمہ میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست میں نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔