ویب ڈیسک: این اے 110 جھنگ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے ایم این اے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکریٹری حافظ ذٰیشان رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این ایز غیر محفوظ ہیں۔ صاحبزادہ امیر سلطان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر بس نہیں چلا تو پھر ریاستی بدمعاشی شروع ہوگئی۔ جہاں رکن اسمبلی محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کا کیا مستقبل ہوسکتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو 440وولٹ کا ایک اور جھٹکا،عوام کی چیخیں نکل گئیں
صاحبزادہ امیر سلطان کے بھائی صاحبزادہ محبوب عالم کا کہنا ہے کہ امیر سلطان کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر سے اغوا کیا گیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا ہے کہ ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا۔ رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔