(ویب ڈیسک ) تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فلسطین کے حق میں دھرنا دے دیا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک مکمل طور پر بند ہوجانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ روز سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے 3 مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان نے فیض آباد فلائی اوور کے اوپر اور نیچے اسلام آباد ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیا ۔
دھرنے کے باعث براستہ فیض آباد راولپنڈی سے اسلام آباد اور لاہور مری جانےاور آنے والی ٹریفک بلاک ہوگئی ہے۔ شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ دھرنے کے باعث فیض آباد سے صدر تک میٹرو بس سروس بند ہو کر سیکرٹریٹ سے آئی جی پی سٹیشن تک محدود ہوگئی ہے۔
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ دھرنا ختم کروایا جائے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور دفتروں میں پہنچ سکیں۔