لاہور: اتوار کے روز پتنگ بازی پر 348 مقدمات

لاہور: اتوار کے روز پتنگ بازی پر 348 مقدمات
لاہور(پبلک نیوز) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کے روز پتنگ بازی کے جرم میں 348 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ملزمان سے بھاری مقدار میں پتنگیں، چرخیاں اور خام مال پکڑا گیا، رواں سال کے دوران کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 05 ہزار 751 مقدمات درج کئے گئے، مجموعی طور پر 05 ہزار 855 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 54 ہزار سے زائد پتنگیں اور 07 ہزار سے زائد چرخیاں برآمد ہوئیں، پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر کے مطابق پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد بھی جا رہی ہے، چھٹی کے روز چھتوں پر پولیس کی نفری لگائی گئی، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور، کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔