سندھ میں سکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان

سندھ میں سکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان
کراچی (پبلک نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹی جماعت آٹھویں جماعت کے اسکولز 15جون سے کھولنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پانچویں سے آٹھویں جماعت تک عملی طور پر تعلیمی عمل 15 جون سے بحال ہو جائے گا۔نوٹیفیکشن کے مطابق پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کی فزیکل کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔ تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری اور ایس او پیز کے ساتھ عملی طور پر کلاسز لے سکیں گے۔واضح رہے کہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی ویکسینیشن بھی نوٹیفیکشن میں لازمی قرار دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔