سدھو موسے والا سے متعلق سوشل پلیٹ فارمز پر ہونے والی گفتگو اتنی زیادہ ہے کہ صرف ٹک ٹاک پر ان کے نام کے بنے ہیش ٹیگ سدھو موسے والا کو ایک ارب سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ دوسری طرف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پاکستانی مداحوں کی طرف سے سدھو موسے والا کو ٹریبیوٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی ٹویپس نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے پسندیدہ فنکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک وڈیو شئیر کی گئی جس میں ٹرک کے پیچھے سدھو موسے والا کی تصویر نمایاں ہے۔#Sidhumoosewala may be the first Indian Punjabi singer to make a place on a Pakistani truck.
— 5911 (@iffiViews) June 13, 2022
In Pakistan Your picture on a Pakistani truck means you are in the hearts of the people. pic.twitter.com/8ka8MvM0na
انڈین پنجاب کی فلم اور میوزک انڈسٹری کے لیے پاکستان بڑی مارکیٹ مانا جاتا ہے جہاں پنجابی فلمیں اور گانوں کے شائقین کی تعداد خاصی بڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سدھو بھی اپنے پاکستانی فینز سے بہت خوش نظر آتے تھے۔ بلکہ ایک کنسرٹ میں انہوں نے خود سے پاکستانی فینز کے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور پہلے لاہور پھر اسلام آباد جائیں گے، لیکن ان کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی۔