خشک میوہ جات ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں ، خشک میوہ جات کی کئی اقسام ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ ایسے خشک میوہ جات ہیں، جنہیں ایک ساتھ کھانے سے جسم کو مزید فوائد مل سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیسے؟ کاجو، بادام، پستہ اور اخروٹ ملا کر کھائیں، صحت کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک میں ، کشمش، ، اخروٹ، انجیر وغیرہ بھی شامل کریں۔ کاجو، بادام، پستہ اور اخروٹ میں بے شمار غذائی اجزاء ہوتے ہیں جیسے کیلوریز، صحت بخش چربی، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹ، فائبر، پروٹین، آئرن جیسے عناصر کاجو میں پائے جاتے ہیں۔ بادام میں فائبر، پروٹین، وٹامن ای، میگنیشیم، کاپر اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔پستے میں کیلوریز، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، پروٹین، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، وٹامن بی 6 کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ اخروٹ میں صحت بخش چکنائی، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹ، غذائی ریشہ، پروٹین، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، وٹامن بی اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں۔ خشک میوہ جات میں پوٹاشیم بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لیے یہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ان میں فائبر پایا جاتا ہے جو آنتوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کاجو، پستہ اور اخروٹ ایک ساتھ کھانے سے جسم میں ہیموگلوبن بڑھتا ہے اور جسم میں توانائی برقرار رہتی ہے۔ان میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے ان کو کھانے سے جسم کے پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔ خشک میوہ جات کھانے کا بہترین وقت صبح ہے۔ آپ صبح خالی پیٹ کاجو، بادام، پستہ اور اخروٹ کھا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ خشک میوہ جات کا استعمال ہمیشہ محدود مقدار میں کرنا چاہیے۔ آپ 3 سے 5 بادام، 2 سے 3 کاجو، ایک سے دو پستے اور ایک اخروٹ کھا سکتے ہیں۔