سندھ اسمبلی : کلثوم چانڈیو نے منور وسان کو دعا بھٹو کا موبائل چھین کر دیدیا

سندھ اسمبلی : کلثوم چانڈیو نے منور وسان کو دعا بھٹو کا موبائل چھین کر دیدیا
کراچی: سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ تقریر کے دوران اسمبلی میں اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی ہوئی۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رکن دعا بھٹو اور پی پی رکن کلثوم چانڈیو گتھم گتھا ہوگئے، خواتین اراکین کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی۔ اراکین کی جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے منور وسان کو دعا بھٹو کا موبائل چھین کر دیدیا۔ دعا بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ منور وسان اسمبلی حال سے ان کا موبائل فون لیکر چوروں کی طرح فرار ہوگئے ہیں، جس پر پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔