عامر لیاقت کی جائیداد میں کس کو کتنا حصہ ملے گا؟‌

عامر لیاقت کی جائیداد میں کس کو کتنا حصہ ملے گا؟‌
عامر لیاقت کی جائیداد میں کس کو کتنا حصہ ملے گا؟‌سوشل میڈیا پر جاری بحث پر قانون دان سعید الزماں کا موقف سامنے آ‌گیا. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان سعید الزماں کا کہنا تھا کہ ہر انسان کا ایک مذہب ہوتا ہے ، قانون کے حساب سے جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تو اس کے مذہب کے مطابق جائیداد تقسیم کی جاتی ہے، مسلمان مرد کے ورثاء میں جائیداد تقسیم کی جاتی ہے، جائیداد زندہ ورثاء میں اولاد ، بیٹا بیٹی ، والدین اور بیویوں میں تقسیم ہو گی اور قانون کے مطابق ہو گی. ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی ختم ہو گئی تو عامر لیاقت کی پہلی دو بیویوں کو کو ئی حصہ نہیں ملے گا جبکہ دانیا شاہ نے خلع کا دعوی دائر کیا تاہم ان کا نکاح ختم نہیں ہوا ، بیوہ کے حساب سے دانیا شاہ دعوٰیٰ کر سکتی ہیں، ان کو جائیداد کا آٹھواں حصہ ملے گا، وہ صلح کی باتیں کر رہی ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ جائیداد میں حصہ لینا چاہتی ہیں، ساتھ ہی نکاح نامے کی شرائط اور حق مہر بھی دیکھنا ہوں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔