فوجی عدالتوں میں مقدمات انٹرنیشنل معاہدوں کے مطابق چلا ئے جائیں گے،اعظم نذیر تارڑ

فوجی عدالتوں میں مقدمات انٹرنیشنل معاہدوں کے مطابق چلا ئے جائیں گے،اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلا جائے جائیں گے۔ فوجی عدالتوں میں مقدمات سے متعلق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالت میں ملزم کو فئیر ٹرائل کا حق ہوگا، فوجی عدالت میں ملزم کو مرضی کا وکیل کرنے کا حق ہوگا، ملزم کو اپنے دفاع میں شواہد اور ثبوت فراہم کرنے کا حق ہو گا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق ہو گا۔صحافی کے خواتین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ ابھی تک کسی خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔