سمندری طوفان بیپر جوائے: محکمہ موسمیات نے 21واں الرٹ جاری کر دیا

سمندری طوفان بیپر جوائے: محکمہ موسمیات نے 21واں الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی جانب سے 21واں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 6 گھنٹے سے سائیکلون شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان کے مرکز میں 150 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، سسٹم کے گرد 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 310 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 300 کلومیٹر جنوب، جنوب مغرب کی سمت پر ہے، طوفان کیٹی بندر سے 240 کلو میٹر جنوب ،جنوب مغرب کی جانب ہے، ساحلی علاقے تیز آندھی ، سمندری طوفان اور سیلاب کے زد میں آ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 15 جون کو سمندری طوفان کیٹی بندر اور انڈین گجرات کے درمیان کسی مقام پر پہنچنے کا امکان ہے، 14سے 17 جون کے دوران ٹھٹہ، سجاول،بدین،تھرپارکر عمر کوٹ میں 80 سے 120 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14سے 16 جون کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، شہید بینظر آباد کے اضلاع میں 60 سے 80 کلومیڑ فی گھنٹہ ہوائیں متوقع ہیں۔ بلوچستان میں حب،لسبیلہ میں گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔