پبلک نیوز:( سلیمان چودھری)میو ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ کے باہر ہسپتال سے کوڑا کرکٹ اٹھانے والےایک ٹرک نے ٹکر مار کر 4 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق بتایا گیا ہے کہ متوفیہ اپنے والدین کے ہمراہ ہسپاتل میں زیر علاج اپنی نانی کی تیمار داری کے لیے آئی ہوئے تھی جو ایمرجنسی وارڈ کے باہر فٹ پاتھ پر کھیل رہی تھی کہ گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی جس سے بچی کچلی گئی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موقع پر موجود شہریوں نے سرکاری ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ تھانہ گوالمنڈی پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جاں بحق بچی کے چاچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ مصباح اپنی والدہ کے ساتھ میو ہسپتال کی گھڑی وارڈ میں آئی ہوئی تھی،وارڈ کے باہر مصباح اور اس کی والدہ انتظار کر رہی تھیں،ہسپتال سے کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ایک ٹرک کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے اسے ریورس کیا،ڈرائیور جو کہ فون سن رہا تھا بے احتیاطی اسے میری بھتیجی جو کچل دیا۔