ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ، 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 اور سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264، بلوچستان میں 54 لاکھ 50 ہزار 572 اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی۔