(ویب ڈیسک ) بجٹ دستاویزات کے مطابق لگژری گاڑیوں پر بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق 3 ہزارسی سی سے اوپروالی کاروں اورجیپوں پرساڑھے چارلاکھ ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔2ہزارسی سی گاڑیوں پر2لاکھ 75ہزارروپے کی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔1500سی سی ایمپورٹییڈ گاڑیوں پرایک لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ ستاویز کے مطابق مقامی طورپربنے والی 2ہزارسی سی کی گاڑیوں پرپانچ ہزارروپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مقامی طورپربنے والی1500سی سی گاڑیوں پر2500روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔