مونس الہی کی مشکلات میں اضافہ

مونس الہی کی مشکلات میں اضافہ
کیپشن: Moonis Elahi
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کےخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان ایف آئی اے نے لاہور میں جمع کروایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الٰہی کی کمپنی میں جمع کروایا۔مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو پہلے ہی بھجوائے جاچکے ہیں۔

بعدازاں منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔مونس الٰہی کے ساتھ عامر سہیل، واجد احمد، عامر فیاض، فراصت چٹھہ، امتیاز شاہ کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

 اس سے قبل ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے ریڈ وارنٹ جاری کروانےکے لئے انٹرپول کو مراسلہ بھجوایا تھا۔اسپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے مونس الہیٰ کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Watch Live Public News