افغانستان میں کار بم دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں کار بم دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہرات(پبلک نیوز) افغانستان کے شہر ہرات میں کار بم دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 53 افراد زخمی ہیں۔افغان حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی شدت سے متعدد قریبی عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔ اقوام متحدہ نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔