’سلم ڈوگ ملینئر‘ کے اداکار پر جنسی ہراسگی کاالزام

’سلم ڈوگ ملینئر‘ کے اداکار پر جنسی ہراسگی کاالزام

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سلم ڈوگ ملینئر کے اداکار مادھر متل کو جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا ہے۔مادھرمتل کے خلاف یہ الزامات ان کی سابق گرل فرینڈ کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکار کو اس کیس میں خواتین کے خلاف کیسز کی خصوصی عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی ہے۔یاد رہے کہ مادھر متل نے سلم ڈوگ ملینئرمیں مرکزی اداکارکے بھائی (سلیم ) کا رول کیا تھا۔ ان کی گرل فرینڈ نے گزشتہ ماہ ان کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرایا تھا۔

Slumdog Millionaire Actor Madhur Mittal Granted Interim Protection From Arrest In Alleged Sexual Assault Case

میڈیا سے گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان پر لگے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ ان الزامات کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، وٹس ایپ میسجز کو لیک کرکے میری کردار کشی کی جارہی ہے، کردار کشی کی مہم کی وجہ سے کئی ڈائریکٹرز نے کام دینا بھی بند کر دیا ہے۔ مادھر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان میں کمانے والے واحد فرد ہیں اس کیس نے انکی ساکھ کو متاثر کیا ہے اور انکا کیرئیرداؤ پر لگا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار کی گرل فرینڈ نے ان پر شراب کے نشے میں جنسی زیادتی اور تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔