نکول کڈمین نے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ  کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

نکول کڈمین نے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ  کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا
سورس: publicnews

ویب ڈیسک :آسٹریلوی اداکارہ نکول کڈمین کے لیے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ  کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ،  دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

 رپورٹ کے مطابق نکول کڈمین نے پہلی دفعہ کسی عوامی تقریب میں  اپنی دونوں بیٹیوں 15 سالہ سنڈے  اور 13 سالہ ایمان  کے ہمراہ شرکت کی ہے۔نکول کڈ مین کے ہمراہ ان کے موجود ہ شوہر کیتھ اربن بھی موجود تھے۔

نکول کڈ مین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے میری ذندگی میں قسمت کے بعد سب سے اہم چیزمحبت ہے، میری بیٹیاں کبھی بھی میرے ساتھ ریڈ کارپٹ پر نہیں گئی تھیں آج پہلی دفعہ وہ میرے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوئی ہیں۔ گھر جیسا کچھ نہیں اور میرے لئے فیملی اور گھر سب سے اہم ہیں ۔

 یاد رہے نکول کڈمین کے پہلے شوہر ٹام کروز سے دو بچے بھی ہیں۔