تحریک عدم اعتماد کاجمہوری ، آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے

تحریک عدم اعتماد کاجمہوری ، آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم عدم اعتماد تحریک کا سیاسی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا عوام کو معلوم ہے کہ اپوزیشن کا تین کا ٹولہ وقتی ہے اور یہ ان ہونی اتحاد بکھر جائے گا، اپوزیشن کی نہ قیادت، نہ نشانہ نہ منشور ایک ہے۔بلاول بھٹو کو کب سے غلط فہمی ہوگئی کہ ن لیگ آپ کے اشاروں پر چلے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاو ل بھٹو نے تحریک عدم اعتماد میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے کردار ادا کرنے کا کہا ،دونوں ادارے عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرے؟ یہ دونوں آئینی ادارے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ، لوگوں کی بولی لگا رہے ہیں، ضمیر خریدنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں لیکن کیا بلاول آئین کا احترام کر رہے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدم اعتماد تحریک کا سیاسی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے، ہمیں کسی پر بہتان تراشی کی ضرورت نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔