قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں، مریم نواز

قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیف آرگنائزرز مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔ جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے آپ کو لاشیں چاہئیں لیکن ایسا کچھ نہی ہو گا، وارنٹ پر بنی گالا کا ایڈریس ہے زمان پارک کا نہیں، پہلے واپس عدالت جائیں پتہ ٹھیک کروائیں یہ قانونی طریقہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔