پسنی میں پاک فوج کے زیراہتمام شجرکاری مہم

plantation compaign
کیپشن: plantation compaign
سورس: google

ویب ڈیسک : پاک فوج کے زیراہتمام پسنی میں شجر کاری مہم کا آغاز ، 5 ہزار پودے لگادئیے گئے۔

پاک فوج کے زیر نگرانی پسنی، بلوچستان میں 7 سے 11 مارچ کو شجر کاری مہم کا آغاز کیاگیا۔اس مہم کے دوران علاقے کو 7 حصوں میں تقسیم کیا گیا اور 5000 پودے مختلف سرکاری عمارتوں، سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں میں لگائے گئے۔

اس مہم میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور طلباء نے حصہ لیا۔شجر کاری مہم میں کیکر، بیر، شیشم، شریں اور نیم کے پودے لگائے گئے۔

سرسبز پاکستان مہم کی آگاہی کے لئے جرگے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں لوگوں کو شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ زراعت کے فروغ کے لئے پاک فوج کی جانب سے کسانوں کو اعلی نسل کے بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے تعاون سے 500 ایکڑ اراضی کو زراعی اراضی میں شامل کیا جائے گا۔کسانوں کی جانب سے پاک فوج کے ان اقدامات کو سراہا گیا۔