سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین پی ٹی آئی رہنماوں پر برس پڑے

 سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین پی ٹی آئی رہنماوں پر برس پڑے
کیپشن: Sunni Unity Council
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی پبلک نیوز پر ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا خان متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا ہوا،  پبلک نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں،اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا خان کے گلے شکووں کی لمبی فہرست منظرعام پر آئی، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین، شیر افضل مروت کے خلاف پھٹ پڑے۔

اجلاس کے ابتداء میں بانی تحریک انصاف کے کیسوں پر گفتگو کی گئی،  پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی، اگلے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بارے تفصیلی آگاہ کیا، علی امین گنڈاپور نے دیگر اہم دو شخصیات سے ملاقات بارے بھی تفصیلی گفتگو کی، اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ناموں پر غور کیا گیا، کئی کور کمیٹی ارکان اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

ذرائع کور کمیٹی  کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں تین اہم نکات پر بات ہوئی ، کور کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز فلفور ختم کئے جائیں،بشری بی بی کی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔

پنجاب میں ری کائونٹنگ شروع ہو گئی ہے،ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ہروائی جا رہی ہیں، کور کمیٹی نے متعلقہ عہدیداران سے اس حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔