پیٹرولیم مصنوعات سستی یا مزید مہنگی؟ بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سستی یا مزید مہنگی؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: Petroleum products
سورس: web desk

ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے قیمتوں کے حوالے سے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان نہیں ہے کیوں کہ اوگرا کے جائزہ کے لحاظ سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ بنتا ہے لیکن اسی ورکنگ میں ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کا کہا جارہا ہے، اس لیے غالب امکان ہے کہ موجودہ قیمتں ہی برقرار رہیں گی، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کا امکان نہیں ہے۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لٹر ہے، حکومت پہلے 6 ماہ کے دوران 475 ارب روپے صارفین سے وصول کرچکی ہے، رواں مالی سال میں 920 سے 970ارب روپے وصولی کا ہدف مقرار کیا گیا ہے۔ 

دوسری طرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مشرق وسطیٰ میں سیاسی تناؤ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

جہاں برطانوی خام تیل 37سینٹ یا 0.4فیصد اضافے کے ساتھ 82.58 ڈالر فی بیرل، امریکی خام تیل 27 سینٹ یا 0.3 فیصد بڑھ کر 78.20 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔